ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں 12مارچ کو لوک عدالت کا انعقاد : کورٹ میں باقی معاملات کو آپسی رضامندی سے حل کرلینے کا موقع

بھٹکل میں 12مارچ کو لوک عدالت کا انعقاد : کورٹ میں باقی معاملات کو آپسی رضامندی سے حل کرلینے کا موقع

Sun, 06 Mar 2022 20:53:41    S.O. News Service

بھٹکل :6؍ مارچ  (ایس اؤ نیوز)تعلقہ قانونی خدمات کمیٹی کے سکریٹری نے پریس ریلیز کے ذریعے جانکاری دی ہے کہ کرناٹکا قانونی خدمات بورڈ بنگلورو، ضلع قانونی خدمات بورڈ اترکنڑا اور تعلقہ قانونی خدمات کمیٹی بھٹکل کے اشتراک سے 12مارچ 2022بروز سنیچر کو قومی لوک عدالت پروگرام منعقد ہوگا۔

پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ متعلقہ دن ریاست بھر میں قومی عدالتیں قائم کی جائیں گی جہاں عوام عدالتوں میں باقی اپنے قضیات کو لوک عدالت کے ذریعے حل کروا سکتےہیں۔ جو کوئی اپنے مقدمات کو حل کروانا چاہتاہے وہ پیشگی طورپر ضلع قانونی خدمات بورڈ یا پھر تعلقہ قانونی خدمات کمیٹی سے رابطہ کرتےہوئے جانکاری حاصل کرسکتاہے۔ عدالتوں میں جو کیس باقی ہیں یا جن کی عدالتوں میں شنوائی جاری ہے ایسے معاملات کو  آپسی رضامندی سے حل کرلینے کے متعلق جانکاری دے سکتے ہیں یا پھر عرضی داخل کرکے بھی اپنا معاملہ حل کرلینے کا موقع دیاگیا ہے۔ سکریٹری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ موقع سے استفادہ کریں۔

 


Share: